مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کےعلاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی لیویز فورس کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نےاندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آورفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، تمام افراد نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ لیویز فورس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان میں وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1865319
آپ کا تبصرہ